سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں قیمت 158 ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔

 اس کے نتیجے میں سونا 5240 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک دن کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی خدشات کے باعث تقریباً چار سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی فیصلوں سے قبل سونے کی قیمتوں پر مزید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونا تقریباً 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ موجودہ قیمت تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار 526 روپے ہے اور توقع ہے کہ یہ 5 لاکھ 45 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔