سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2953 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 9 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے تک پہنچ گئی۔سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خریدار اور سرمایہ کار مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔