سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سونے کی قیمت فی تولہ 7800 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 6687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے پر آگیا ہے۔چاندی کی قیمت بھی فی تولہ 43 روپے اضافے کے ساتھ 3425 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔