نادرا نے پاکستان کے پہلے بگ بانٹی چیلنج کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(آ ئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں پہلے بگ بانٹی چیلنج کا آغاز کر دیا  ۔ رپورٹ کے مطابق  ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین مختلف ٹیموں کی شکل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران شرکا کو سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور ان کا تجزیاتی جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔