پنجاب یونیورسٹی :ملازمین کی ہڑتال

 دفاتر بند کرادیئے،خزانہ دارآفس کے باہر دھرنا،انتظامیہ ، افسروں کیخلاف نعریبازی  
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی ملازمین نے ہڑتال کرکے  تمام دفاتر بند کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کردی۔  ملازمین نے خزانہ دارآفس کے باہر دھرنا دے دیا۔ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ اور  افسران کیخلاف نعرے بازی کی۔ملازمین اوورٹائم،بیسک پے اور لیو انکیشمنٹ کے حصول کیلئے سراپا احتجاج تھے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے عہدہ سنبھالتے ہی ملازمین کے بنیادی مسائل کی یقین دہانی کرائی تھی۔سال گزر گیا لیو انکیشمنٹ اور بیسک پے نہیں مل رہی، ملازمین  کے احتجاج کے باعث وائس چانسلرآفس،رجسٹرارآفس،کنٹرولرآفس،ٹریڑرآفس، ڈگری سیل، شعبہ امتحانات،آڈٹ آفس، پنشنآفس،ایچ آر سمیت دیگر دفاتر بندی کردی۔دور دراز سیآئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔