پنجاب یونیورسٹی ،اساتذہ اور ملازمین کا آج احتجاج

روزانہ دو گھنٹے سیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ احتجاج بھی کیا جا رہا ہے ، آج کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہر بدھ کو وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا دیا جاتا ہے، جبکہ روزانہ دو گھنٹے سیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق مطالبات پر تاحال انتظامیہ کے غیر سنجیدہ و غیر مو?ثر رویے کے باعث احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں آج جمعہ کو صبح 10:30 بجے کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔