پریس کلب کے باہر شہریوں کے فیلڈ مارشل اور فوج کے حق میں نعرے بازی
چار سدہ میں افغانستان کے حملے کی مذمت،چترال میں دہشتگردی کیخلاف تعرے
لاہور،چارسدہ،چترال(خصوصی رپورٹ)لاہور، چارسدہ ،چترال میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور نعرے بازی کی ،لاہور پریس کلب کے باہر ریلی میں شہریوں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ، چارسدہ فاروق اعظم چوک چارسدہ میں ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ،شرکاء نے امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ چترال میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔