یمن، سوڈان، میکسیکو اور یوکرین بھی صحافیوں کیلئے خطرناک ممالک قرار
نیویارک(آئی این پی ) صحافیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے کہا ہے کہ 2025 میں دنیا بھر میں ریکارڈ 129 صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سی پی جے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریبا دو تہائی اموات اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ 86 صحافی غزہ میں مارے گئے، جن کی اکثریت فلسطینی تھی۔سی پی جے کا کہنا ہے کہ 47 ایسے واقعات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قرار دیا گیا، جن میں سے 81 فیصد کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے باعث زیادہ تر مقامی صحافی ہی رپورٹنگ کر رہے تھے اور وہی نشانہ بنے