رواں سال سب سے زیادہ صحافی غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل

سب سے ہلاکت خیز حملہ جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال پر کیا گیا ڈبل ٹیپ اسٹرائیک تھا
واشنگٹن (آئی این پی  )رواں  سال دنیا بھر میں قتل  ہونے والے صحافیوں میں تقریبا نصف کی موت اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئی،غزہ میں اسرائیلی فورسز نے 29 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا، جو مجموعی اعداد و شمار کا 43 فیصد بنتا ہے۔ یہ بات میڈیا کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہی ہے آر ایس ایف نے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر 67 صحافی مارے گئے، جو گزشتہ سال کے 66 صحافیوں کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 سے دسمبر 2025 تک کے 12 مہینوں میں اسرائیل صحافیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوا۔اس عرصے کا سب سے ہلاکت خیز حملہ 25 اگست کو جنوبی غزہ کے ایک اسپتال پر کیا گیا ڈبل ٹیپ اسٹرائیک تھا، جس میں پانچ صحافی جاں بحق ہوئے