پی ٹی آئی کی اپنے ہی ارکان اسمبلی کے خلاف فہرست تیار

پی ٹی آئی کی اپنے ہی ارکان اسمبلی کے خلاف فہرست تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی ایک خاص فہرست تیار کر لی ہے، جو جلد ہی پارٹی کے بانی، عمران خان کے حوالے کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی پنجاب کی چیف آرگنائزر، عالیہ حمزہ نے اپنے کارکنوں کو یقین دلایا کہ کسی بھی کارکن کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جس میں وہ ایم این اے اور ایم پی اے شامل ہیں جو 8 فروری کو اپنے عوام کے ساتھ نہیں نکلے، اور جو اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان کی لسٹ بھی بہت جلد عمران خان تک پہنچ جائے گی۔عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ پنجاب ہر قسم کی فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہمارے کارکن اپنے لیڈر سے کہیں آگے جا چکے ہیں۔ وہ خود اپنے ورکرز سے سیکھتی ہیں اور وہی انہیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔