رمضان کا چاند : کمیٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ )کو پشاور میں ہوگا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔ چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام زونل ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔