سپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میںاختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کی احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب کمیٹی کو سپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں سپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ سپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور سپیکر ہاوس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے سپیکربابرسلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا