جسٹس (ر)سجاد علی شاہ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کے نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے جسٹس (ر)سجاد علی شاہ کو کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کانیا چیئرمین مقرر کردیا۔ حکومت نے اس کے علاوہ ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم کو ایپلٹ ٹریبونل کا ممبر تعینات کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سی سی پی حکام کے مطابق جون 2024 میں جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کی ایڈہاک جج کی تقرری کے بعد ٹریبونل غیر فعال ہوگیا تھا