کاہنہ(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کو پیسوں کا لالچ دے کر لوٹنے والی2 نوسرباز خواتین کو گرفتار کرلیا، اے سی رائیونڈ زینب طاہر نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب خواتین کو جلدی کام کروانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی 2 خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،زینب طاہر کا کہنا تھا کہ غریب عورتوں سے دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔