اوور بلنگ قابل قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی:وزیراعظم

 اوور بلنگ قابل قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اوور بلنگ کو کسی صورت قابل قبول نہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی۔

شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور، پشاور اور فیصل آباد کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں (لیسکو، پیسکو، فیسکو) کی کارکردگی پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے اور بجلی چوری کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عمل انتہائی شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے نیپرا کے دیئے گئے ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی دی۔