لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا

لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا

لارا ٹرمپ، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو، نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگلے سال جنوری میں وہ ایک بڑا اعلان کریں گی، تاہم اس کی تفصیلات ابھی نہیں بتائیں۔لارا ٹرمپ نے حال ہی میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کی شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ وہ فلوریڈا کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کی جگہ سینیٹ میں شامل ہو سکتی ہیں۔ مارکو روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔سوشل میڈیا پر لارا ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ متعدد افراد نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی، مگر انہوں نے سینیٹ میں شمولیت کا ارادہ ترک کر دیا۔ وہ اپنے فیصلے سے متعلق مزید تفصیلات جنوری میں جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔