پولیس سروس کے دوافسران وزارت داخلہ میں بطورایڈیشنل سیکرٹری تعینات

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے دوافسران کو وزارت داخلہ میں تعینات کردیا ،دونوں افسران بطورایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیے گئے ہیں۔گریڈ 21کے سہیل حبیب تاجک جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سلمان چودھری گریڈ 21کے پولیس افسر کو بھی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ایوب چودھری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔