پیرا کے اختیارات محدود

لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات محدود ،اسسٹنٹ کمشنر کی سماعت کے بغیر احاط ڈی سیل نہ ہو گا، سیلنگ / ڈی-سیلنگ کے طریقہ کار پر ایڈوائزری جاری۔ تفصیلات کے مطابق پیرا ہیڈکوارٹر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز / ایس ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ سیلنگ اور ڈی سیلنگ صرف قانونی اور پیراکے ڈیجیٹل ورک فلو کے مطابق ہوگی ،نوٹیفکیشن کے مطابق پیرا ایس ڈی ای او کسی بھی احاطے کو اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر ڈی سیل نہیں کرے گا۔طریقہ کار سے انحراف غیر قانونی سمجھا جائے گا۔