عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا ؟

 بجلی 2.52روپے مہنگی ہونے کا امکان،سی پی پی اے کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52پیسے مہنگی کرنے کیلئے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی اور فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری ہو گا۔ حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پربھی اطلاق ہوگا۔