سولرائزیشن اور انڈسٹری کی بندش کمی کی وجہ ،پچھلیسال دسمبر میں 28سو میگاواٹ، رواں سال 2200میگاواٹ طلب
لاہور (کرائم رپورٹر )بجلی کی طلب میں کمی،لیسکو اور دیگر کمپنیز کا ریونیو بھی معمول سے کم ہو گیا،گزشتہ سال دسمبر میں صرف لیسکو کی بجلی کی طلب 25 سے 28 سو میگاواٹ سے زائد تھی،رواں سال دسمبر میں اب تک طلب 2 ہزار سے 22 سو میگاواٹ سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی کا بڑا سبب سولرائزیشن اور انڈسٹری کی بندش ہے۔پرائم منسٹر ریلیف فار انکریمنٹل یوز آف انرجی منصوبہ رواں ماہ سے نافذ ہو گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیں گی،پلان گزشتہ 3 سال کی اوسط سے زائد استعمال ہونے والے 25 فیصد یونٹس پر ریلیف دیا جائے گا،جس نے پچھلے 3 سال 3 ماہ اوسط 300 یونٹس استعمال کئے، رواں ماہ 400 یوز کیے ریلیف ملے گا،400 یونٹس استعمال کرنے والے صارف کو 25 فیصد یونٹس پر ریلیف دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق زائد استعمال ہونے والے یونٹس کے 25 فیصد کو 26 روپے ٹیرف ریٹ لگایا جائے گا،پرائم منسٹر ریلیف فار انکریمنٹل یوز آف انرجی فارمولا 3 ماہ کے لیے نافذ العمل ہو گا،صارفین کو دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔