فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں طرف سے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کو شاندار قرار دیا اور نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال اور بامعنی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، اور عالمی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔