ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,399 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ ملکی اور بین الاقوامی اقتصادی عوامل کو اس اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔