پاکستان اور بیلاروس میں ایکسٹراڈیشن معاہدے پر دستخط

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کْبرکوف کا وزارتِ داخلہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں پاکستان اور بیلاروس نے انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے مابین ایکسٹراڈیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی اور اس پر عملدرآمد کے لیے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں وزارتِ داخلہ نے ایک **جوائنٹ ورکنگ گروپ** قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا