اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو بحال کردیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے یکم جنوری 2025کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی سا بقہ حیثیت کو بحال کردیا گیا ہے۔