سوشل میڈیا فلٹرز نے لاپتہ خاتون کی تلاش میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں

سوشل میڈیا فلٹرز نے لاپتہ خاتون کی تلاش میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں

میکسیکو میں 30 سالہ خاتون گریسیا گواڈیلوپے اور انتس مینڈوزا کے لاپتہ ہونے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر فلٹرز کے استعمال اور اس کے نتائج پر سنجیدہ بحث چھیڑ دی ہے۔

12 اپریل کو یہ دونوں خواتین اوکوزوکواؤٹلا ڈی ایسپینوسا سے لاپتہ ہو گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے ان کی سوشل میڈیا تصاویر سے پوسٹرز بنائے، مگر قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ان تصاویر میں خواتین کی شکل حقیقت سے مختلف تھی، جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔ اس معاملے نے سوال اٹھائے کہ کیا فلٹرز اور ایڈیٹنگ کا استعمال تلاش اور بازیابی کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے، کیونکہ ایسی تصاویر حقیقت سے میل کھاتی نہیں ہیں۔
کئی روز کی تلاش کے بعد، خاتون کو اوکوزوکواؤٹلا اور جیکوئپیلاس کے درمیان شاہراہ سے زندہ برآمد کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے بھرپور تصاویر، خاص طور پر لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران، اصل حالات کی صحیح تصویر پیش کرنے کے بجائے رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر اس اہم موضوع پر گفتگو کو جنم دیا ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل ایڈیٹنگ اور فلٹرز کی بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے تلاش کے عمل میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے اور اصل حقیقت کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔