معاشی بحران، اٹلی کا سب سے زیادہ مقروض ملک بننے کا امکان

برسلز(آئی این پی )قرضوں کی دوڑ میں اٹلی یونان سے آگے نکلنے کو تیار ہے جبکہ یونان اب اپنے قرضوں میں نمایاں کمی لا چکا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں معاشی صورتِ حال ایک بڑی تبدیلی کی طرف گامزن ہے جہاں اس سال کے اختتام تک اٹلی ممکنہ طور پر یورو زون کا سب سے زیادہ مقروض ملک بن جائے گا۔اس کے ساتھ ہی یونان اس فہرست میں اپنی طویل عرصے سے قائم پہلی پوزیشن سے نکل جائے گا