شہباز اور ساجد کی موت زہریلی دوا کی بو سے ہوئی :پولیس ذرائع،لاشیں ہسپتال منتقل، پوسٹمارٹم پر حتمی کارروائی ہوگی:ڈی ایس پی
بصیرپور، اوکاڑہ ، دیپالپور(خصوصی رپورٹ )چورستہ میانخاں کے نواحی موضع ماہتے کی میں زمیندارشہبازسکھیرااپنے دوست امام مسجدقاری ساجدکوساتھ لے کراپنی مکئی کی فصل کو زرعی دوااورپانی لگانے چلاگیا جہاں کچھ دیربعداہل دیہہ نے انکی نعشیں پانی کے کھال میں گری دیکھ کرمقامی پولیس کواطلاع دی ۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فصل کوزہریلی زرعی دوا ملاکر کھال کا پانی لگایاجارہاتھا جس سے دواکی بووسیع علاقہ میں پھیلی ہوئی تھی جسکے سانس کے ذریعے اثرات کے باعث دونوں ہوش وحواس کھوکرکھال کے پانی میں گرگئے اورجانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ڈی ایس پی سعیدانورنے دوہرے قتل کے امکانات کومستردکرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعدموت کی حتمی وجہ کاتعین ہونے پر کارروائی کو آگے بڑھایاجائے گا۔