کراچی: پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان واپس آ رہے ہیں
کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی، جو پاکستان میں سیر و تفریح کے بعد دبئی گئے تھے، آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، اور محمد نبی شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کے لیے دبئی بھیجا تھا تاکہ وہ اپنے جسمانی حالت کو بہتر بنا سکیں۔ یہ غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ کے لیے ملتان سلطانز کے خلاف دستیاب ہوں گے۔کراچی کنگز نے اس وقت تک اپنے چھ میچز میں تین جیتے اور تین ہارے ہیں، اور اس کے پاس چھ پوائنٹس ہیں۔