لاری اڈا میں زیرحراست ملزم ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا، صوئیآ صل روڈ پر ابوبکر مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں لاری اڈا، شاہدرہ ٹائون، صوئے آصل روڈ پر سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزم ہلاک ،دو زخمی ، جبکہ 2فرار ہو گئے۔پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں پوسٹمارٹم جبکہ زخمی ملزموں کو گرفتار کر کے طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پہلا پولیس مقابلہ لاری اڈا کے قریب ہوا جہاں سی سی ڈی کوتوالی کی زیرحراست دو ملزموں کو ریکوری کیلئے لیجایا جا رہا تھا کہ انکے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور ایک ملزم کو زخمی حالت میں ساتھ لے گئے۔دوسرا مقابلہ صوئے آصل روڈ پر لکھو مکی کے قریب ہوا جہاں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ابوبکر ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔ تیسرے مقابلے میں سی سی ڈی کوتوالی نے شاہدرہ ٹائون بند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں دو ملزم زخمی، دو فرار ہو گئے۔