آئے روز ہونے والے حادثات کے باعث بھارتی مگ ٹونٹی ون اڑتے ہوئے تابوت کے نام سے مشہور تھے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ائیرفورس نے مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلئے گرائو نڈ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21طیارت 63 برس تک بھارتی ایئرفورس کا حصہ رہے۔ بھارتی ایئرفورس کو طیاروں کی شدید قلت کا سامناہوسکتا ہے، آئے روز ہونے والے حادثات کے باعث بھارتی مگ ٹونٹی ون اڑتے ہوئے تابوت کے نام سے مشہور ہوگئے تھے۔ پاکستان کے خلاف 2019 اور 2025کی فضائی جھڑپوں میں مگ ٹونٹی ون پاکستانی شاہینوں کے سامنے کاغذی جہاز ثابت ہوئے تھے۔