سیالکوٹ میں شہری کو اغوا، تشدد اور بال مونڈنے کا واقعہ، 4 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ میں شہری کو اغوا، تشدد اور بال مونڈنے کا واقعہ، 4 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ میں شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے کے واقعے میں پولیس نے چاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے ذیشان علی کو مبینہ طور پر ورغلا کر مالی پور لے جا کر تشدد کیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے شہری کے سر کے بال مونڈنے کے بعد اس کی ویڈیو بنائی اور اسے دو روز تک حبسِ بے جا میں رکھا۔پولیس کے مطابق شہری پر تشدد اور بال مونڈنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ایس ایچ او سبز پیر وقاص علی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان اسماعیل، طاہر، فرید اور تنویر کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد کے مطابق شہریوں کی عزت، جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔