پہلے نو ماہ :5ہزار سے زائد خواتین کی خلع کی درخواستیں

5 برسوں کے دوران طلاق اور خلع کے کیسز میں 35 فیصد اضافہ : ماہرین 
لاہور(اے پی پی)لاہور سمیت ملک بھر میں رواں سال 2025 کے دوران خاندانی نوعیت کے مقدمات، خصوصاً خلع، طلاق، نان و نفقہ اور بچوں کی سرپرستی سے متعلق کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عدالتی ذرائع سے مرتب تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور کی فیملی کورٹس میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں پانچ ہزار پانچ سو سے زائد خواتین نے خلع کی درخواستیں دائر کیں، جبکہ گارڈین کورٹس میں بچوں کی سرپرستی اور ملاقات کے حقوق سے متعلق سینکڑوں نئے کیسز زیرِ سماعت آئے۔ماہرینِ کاکہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران طلاق اور خلع کے کیسز میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔