جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی،ترجمان پی ٹی آئی
پشاور (آئی این پی)ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پولیس کے استعداد کار مزید بڑھانیکیلئے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی۔