خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

 1250جدید خودکار ہتھیار ٹی ڈبلیو ایس، 73 سرویلنس‘4 سرچنگ ڈرونز بھی خریدے جائیں گے‘پولیس حکام
پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 50 بیریٹا اسنائپر رائفلز اور سو اسنائپر رائفلز خریدی جائیں گی،مجموعی طور پر 1250 جدید خودکار ہتھیار ٹی ڈبلیو ایس خریدے جائیں گے،3 ہزار چھوٹے اور 3 ہزار 250 بڑے ہتھیاروں کو جدید بنانے کیلئے ریلیں خریدی جائیں گی،430 تھرمل بائنیکیولرزکی خریداری بھی کی جائیگی،330 تھرمل ٹی آئی کیمرے فراہم کیے جائیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس کے لیے 73 سرویلنس ڈرون بھی خریدے جائیں گے،ڈرون خطرات سے نمٹنے کے لیے 14 مزید اینٹی ڈرون گنز خریدی جائیں گی،4 سرچنگ ڈرونزبھی خریدے جائیں گے،دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 20 جدیدبم ڈسپوزل سوٹس فراہم کیے جائیں گے،سرچ آپریشنز کے لیے 1ہزاراسپارٹا کیمرے خریدے جائیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس بھی خریدی جائیں گی،6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس کی خریداری بھی کی جائے گی،39 پولیس گاڑیوں کی فرنٹ اسکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی مکمل بلٹ پروفنگ ہوگی،پولیس کے لیے 210 بی سیون لیول بکتربندگاڑیاں اورمزید 1200 آپریشنل بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی،پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمرنگ اورباڈی فیبریکیشن بھی خریداری منصوبے میں شامل ہے۔