افغان حکومت پر دبائو ہے، ا سی لئے سیز فائرکیا، ،سابق سفیر منصوراحمدخان

اسلام آباد (آئی این پی ) افغانستان کیلئے سابق سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ افغان حکومت پر دبائو ہے اسی لئے انہوں نے سیز فائر کیا ، اسی طرح میکینزم پر بھی راضی ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2021 کے بعد سے ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستان کا مسئلہ صرف میکینزم رہا ہے، پاکستان افغانستان کو ثبوت دیتا ہے لیکن افغانستان اس کو مانتا نہیں،افغان حکومت پر پریشر ہے اسی لئے انہوں نے سیز فائر کیا اسی طرح میکینزم پر بھی راضی ہو جائیں گے۔ اس مروقع پر سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب تک امریکہ دائو نہیں ڈالے گا اسرائیلی وزیر اعظم کا امن کا کوئی ارادہ نہیں،اگر معاہدہ ہونے کے بعد بھی امن قائم نہیں ہوتا تو اگلی بار کون ٹرمپ پر اعتماد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ٹرمپ کو مین آف پیس قرار دیا تھا انہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے تھا کہ کہاں امن آیا ہے اور کیا امن لا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔