توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ وکلاء کو فراہم کردی گئی

توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ وکلاء کو فراہم کردی گئی

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا طے شدہ جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا۔