لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہیآئی جی پنجاب نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کامران عامر خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لیہ تعینات کر دیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی پی او لیہ کا عہدہ گزشتہ تین ہفتوں سے خالی تھا جس کے باعث ضلع میں انتظامی امور متاثر ہو رہے تھے نئے نوٹیفکیشن کے بعد کامران عامر خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے پنجاب پولیس کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی ضرورت اور محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔