چین میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 96 فیصد تک پہنچ گئی

    بیجنگ(یواین پی)چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاع  کے مطابق رواں سال اکتوبر میں چین کے سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ کے پیمانے میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جس میں 64.092 ملین مسافروں کی نقل و حمل ہوئی، جن میں سے 5.803 ملین مسافروں نے بین الاقوامی روٹس پر سفر کیے ہیں، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 96 فیصد تک بحالی کو ظاہر کرتے ہیں۔