غزہ پر جارحیت روکنے کیلئے اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں:سپین

 انسانی ہمدردی کی امداد کو بڑے پیمانے پر بغیر کسی رکاوٹ  غزہ میں داخل ہونا چاہیے:وزیرخارجہ
 میڈرڈ(آئی این پی )اسپین کے وزیر خارجہ  جوزے مانوئل آلباریس  نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری تنازع کو روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے میڈرڈ میں یورپی اور عرب ممالک کے اجلاس سے قبل کہی ، اس اجلاس کا مقصد اسرائیلی حملے کو روکنے کی اپیل کرنا ہے۔  وزیر خارجہ جوزے مانوئل آلباریس نے فرانسیسی ریڈیو کو بتایا کہ میڈرڈ 20 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو روکنا ہے جس کا اب کوئی مقصد باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد کو بڑے پیمانے پر بغیر کسی رکاوٹ کے اور غیر جانبدار طریقے سے غزہ میں داخل ہونا چاہیے