اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے اسلحہ جاتی معاہدے پر پابندی ہوگی ،ہسپانوی حکومت
میڈرڈ( اے ایف بی)ہسپانوی حکومت نے قابض اسرائیل کے ساتھ طے پانے والااسرائیلی ڈیزائن کے راکٹ لانچرز کی خریداری کا700ملین یورو مالیت کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ہسپانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے واضح طور پر کہا تھا کہ قابض اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے اسلحہ جاتی معاہدے پر پابندی ہوگی تاکہ غزہ پر مسلط جنگ کے خلاف دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے یہ منسوخ شدہ معاہدہ ہسپانوی کمپنیوں کے ایک اتحاد کو دیا گیا تھا جس کے تحت 12 یونٹ ہائی موبائل راکٹ لانچنگ سسٹم (سیلام)خریدے جانے تھے جو کہ اسرائیلی کمپنی "ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ "پولس نظام پر مبنی تھا