تھائی لینڈ: معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ کے دوران امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) کے دانت اچانک اسٹیج پر تقریر کے دوران نکل گئے، لیکن انہوں نے نہایت اعتماد اور مہارت کے ساتھ صورتحال سنبھال لی۔
واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں پیش آیا جب کمولوان نے اپنا تعارف پیش کیا۔ چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر ہلچل پیدا ہوئی، مگر کمولوان نے گھبراہٹ ظاہر کیے بغیر اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور پرفارمنس جاری رکھی۔ ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین اور ججز کے دل جیت لیے، اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے کمولوان کے اعتماد اور پر سکون رویے کو سراہا۔ انہوں نے بعد ازاں ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔مقابلے کا فاتح ہفتے کے روز اعلان کیا جائے گا، اور جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہو گا۔