پاکستان اور میانمار کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر فٹبال میچ 31 مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، تاہم یہ میچ شائقین کے بغیر (کلوز ڈور) ہوگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے شائقین کو رقم واپس (ریفنڈ) کر دی جائے گی۔پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے۔فیڈریشن نے مزید بتایا کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کلوز ڈور پالیسی کے مطابق کھیلا جائے گا۔پی ایف ایف نے بیان میں کہا کہ وہ فٹبال شائقین کی دلچسپی اور حمایت کو سراہتی ہے۔