پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن آج منایا جائے گا

    لاہور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن آج  منایا جائے گاورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کوناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایاشیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔