واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران کے دو اہم عہدیداروں کو ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، جسے ممکنہ مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو پاکستان کی درخواست پر اس فہرست سے ہٹایا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے مؤقف اختیار کیا کہ اگر یہ اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں تو مذاکرات کا راستہ مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔