پنجاب بھر میں 1297ٹریفک حادثات،669افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1297ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 669افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔822معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔