اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بھی ایران جانے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دورے کے حتمی شیڈول اور وفد کی روانگی سے متعلق سرکاری اعلان متوقع ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔