پاکستان کو دنیا بھر میں پیس میکر قرار دیا جارہا ہے:اسحاق ڈار

امن کیلئے وزیراعظم شہبازشریف  اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
 ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی یا جی بی کا معاملہ ہو ہر جگہ  مفاہمت کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہوں
اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی،پاکستان نے کشیدگی میں کمی کیلئے متحرک کردار ادا کیا، وزیراعظم بھی اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہے،پاکستان کی کوششوں سے عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ 47سال بعد ایران، امریکہ  براہ راست مذاکرات ہوئے،خطے میں امن کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان نے امریکہ  اورایران کے درمیان بطور ثالث کا کردار ادا کیا،ہماری کوشش تھی کہ اسلام آبادمیں ہی معاملات طے پا جائیں،پاکستان کو دنیا بھر میں آج پیس میکر ملک قرار دیا جارہا ہے۔ نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی یا جی بی کا معاملہ ہو ہر جگہ میں مفاہمت کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہوں