ٹریفک روانی ، انسداد تجاوزات آپریشن

فرضی مشق بھی کی جائے گی ،ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا کی 20چوکوں و سڑکوں پر ٹریفک روانی کیلئے مختلف تجاویز
لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور میں ٹریفک روانی کے لئے اپ گریڈیشن آف ٹریفک سگنلز کے حوالے اجلاس ہوا جس میں ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا نے شہر کے 20چوکوں و سڑکوں پر ٹریفک روانی کے لئے مختلف آپشنز پر ابتدائی بریفنگ دی۔ کمشنر نے لال پل پر مجوزہ ٹریفک انجینئرنگ انٹروینشنز بریفنگ ڈیزائین طلب کرلیا۔انہوں نے کینال شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک روانی کیلئے پہلے مرحلے میں ماک ایکسرسائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹریفک انجینئرنگ انٹروینشنز، ماک ایکسرسائزز اور سائینیج سے ٹریفک روانی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے، انہوں نے بعض جگہوں پر ماک ایکسرسائز کے ساتھ ٹریفک روانی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن بھی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال و دیگر افسروں نے شرکت کی۔