روم (آئی این پی )ایک اطالوی سپر مارکیٹ چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جنگ اور بھوک سے متاثرہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت بند کر دی ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کسی بڑے اطالوی فوڈ ریٹیلر کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔بیان کے مطابق کوپ الیانزا 3.0 نامی چین اب اپنی شیلفز سے اسرائیلی مونگ پھلی، تہینی ساس اور سوڈا اسٹیم کمپنی کی مصنوعات ہٹا دے گی