حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ،دو چینل آف ائیر کردیئے گئے
نیروبی (آئی این پی )کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی‘۔ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی پر 2 مقامی چینل آف ایئر کر دئیے گئے۔